اہم ترین

صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے میں کروم اور جمنئی کی جوڑی سب سے آگے

گوگل نے حال ہی میں اپنے کروم براؤزر میں جمنئی اے آئی کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین کے لیے براؤزنگ اور ٹاسک مینجمنٹ آسان ہو جائے گا۔ حالانکہ یہ سہولت جتنی دلکش ہے، اتنا ہی ضروری ہے کہ صارفین سمجھیں کہ اس انضمام کے نتیجے میں کتنی ذاتی معلومات جمع ہو رہی ہیں۔ ایک تحقیق نے پانچ اہم ایجنٹک اے آئی براؤزرز پر ڈیٹا پرائیویسی کا تجزیہ کیا ہے اور اس میں کروم سب سے زیادہ ڈیٹا جمع کرنے والا براؤزر کے طور پر سامنے آیا ہے، یعنی یہ صارفین کا سب سے زیادہ ڈیٹا جمع کرتا ہوا پایا گیا ہے۔

سرف شارک کی تحقیق کے مطابق، گوگل کروم موبائل براؤزر اور اس میں شامل جمنئی اے آئی 24 مختلف قسم کے ڈیٹا کو براہ راست صارف سے جوڑ کر جمع کرتا ہے۔ اس میں صارف کا نام، مقام، ڈیوائس آئی ڈی، براؤزنگ، سرچ ہسٹری اور خریداری کی ہسٹری شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کروم جمنئی کا استعمال کرتے وقت آپ کی پرائیویسی پر سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ ایج اور کوپائلٹ:

مائیکروسافٹ نے اپنے ایج براؤزر میں کوپائلٹ اے آئی کو شامل کیا ہے۔ ایج کسٹمر سپورٹ معلومات، براؤزنگ ہسٹری، ڈیوائس آئی ڈی، پروڈکٹ تعامل اور پرفارمنس ڈیٹا جیسے چھ اقسام کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کوپائلٹ اے آئی نام، لوکیشن، تصویر یا ویڈیو، آڈیو ڈیٹا، سرچ ہسٹری، صارف آئی ڈی، اشتہاری ڈیٹا اور تشخیصی ڈیٹا بھی اکٹھا کرتا ہے۔

اوپیرا نیون اور پرپلیکسیٹی کومیٹ: پرائیویسی پر زیادہ توجہ

تحقیق میں پرپلیکسیٹی کے کومیٹ براؤزر اور اوپیرا نیون کو بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ کومیٹ فی الحال صرف ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس کا موبائل ایپ ایپ اسٹور پر ہے اور یہ جمنئی یا کوپائلٹ کی نسبت کم ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے، جس میں لوکیشن، صارف آئی ڈی، ڈیوائس آئی ڈی، پروڈکٹ تعامل اور خریداری کی ہسٹری سمیت کل 10 ڈیٹا ٹائپس ہیں

اوپیرا کا اے آئی براؤزر نیون ابھی الفا اسٹیج میں ہے اور موبائل پر آریا اے آئی کے طور پر دستیاب ہے۔ اس نے ٹیسٹ میں صرف چھ ڈیٹا پوائنٹس کو اکٹھا کیا اور ان میں سے کوئی بھی صارف سے براہ راست لنک نہیں ہے۔ یہ بنیادی طور پر تھرڈ پارٹی اشتہارات اور تجزیات کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔

بریوو اور لیو: سب سے زیادہ پرائیویسی-شعور

بریوو براؤزر کے موبائل ورژن میں انٹیگریٹڈ اے آئی لیو سب سے زیادہ پرائیویسی شعور دیتا ہے۔ یہ صرف دو ڈیٹا پوائنٹس اکٹھا کرتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ایجنٹک اے آئی خصوصیات کے ساتھ بھی براؤزر پرائیویسی کے لیے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔

ایکسٹینشن کا خطرہ

سرف شارک کی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کروم ، فائر فوکس اور ایڈج جیسے براؤزرز میں چیٹ جی پی ٹی جیسے ایجنٹک اے آئی ایکسٹینشن شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ایکسٹینشنز بے حد مفید ہیں، لیکن انہیں انسٹال کرنے سے اضافی ذاتی ڈیٹا تھرڈ پارٹی کمپنیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے صارفین کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کون سا براؤزر اور کون سا اے آئی ٹول ڈیٹا پرائیویسی اور فعالیت کے درمیان توازن فراہم کرتا ہے۔

کیسے کی گئی یہ تحقیق؟

اس اسٹڈی میں پانچ اہم ایجنٹک اے آئی براؤزرز کا ڈیٹا اسٹورنگ پریکٹس دیکھا گیا۔ ڈیٹا پوائنٹس کی تعداد اور قسم کا تعین کرنے کے لیے سرکاری پرائیویسی پالیسیز اور ایپ اسٹور ڈسکلیئرز (ستمبر 2025 تک) کا تجزیہ کیا گیا۔ تاہم پر پلیکسیٹی کومیٹ موبائل براؤزر اور اوپیرا نیون ابھی ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں ہیں، اس لیے صرف موجودہ میں دستیاب ایپس کا تجزیہ کیا گیا۔

پاکستان