اہم ترین

سیاست کو کھیل سے الگ کرو: ڈی ویلیئرز بھی بھارتی رویے پر برس پڑے

جنوبی افریقا کے لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کے رویے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے۔

اپنے یوٹیوب چینل 360 پر بات کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلئیرز کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بہترین ٹورنامنٹ کے اختتام پر بھارت کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ٹرافی نہ لینے کے بعد جو غیر معمولی تقریب دیکھنے کو ملی، وہ افسوسناک تھی۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے کہا کہ کھیل سے باہر کی دشمنیوں کو میدان اور اس کے اردگرد کے معاملات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے، ہمیں صرف اس چیز پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو سب سے اہم (یعنی کرکٹ) ہے۔

پاکستان