اہم ترین

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے 10سے12 طیارے تباہ کئے گئے: نیا بھارتی دعویٰ

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاک بھارت جنگ کے 5 ماہ بعد اب پاکستان کے ایف 16 سمیت 10 سے 12 جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت نےآپریشن سندور کے نام سے پاکستان پر جنگ مسلط کی۔لیکن انتہائی بُری مار پڑنےکے بعد بھی راہ راست پر آنے کا نام نہیں لے رہا۔

پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارےمار گرائے۔ جن میں کروڑوں ڈالر مالیت کے رافیل بھی شامل تھے۔دنیا بھر میں اب 6-0 بھارت کی پہچان بن گیا ہے۔ پھر بھی بھارت جھوٹی فتح کے بے بنیاد دعوے کرتے نہیں تھکتا۔

مودی سرکار اپنی سبکی مٹانے کے لئے بھارتی فوج کے سربراہان کو آگے لاتی ہے۔ جنگ ختم ہونے کے 3 ماہ بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے 8 طیارے تباہ کئے اور اب یہ بڑھ کر 10 سے 12 ہوگئے ہیں۔

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اپنے نئے دعوے میں تو پاکستان کے 3 سے 4 ایف 16 طیاروں کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے پی سنگھ نے کہا کہ آپریشن کے دوران بعض اہداف پاکستان کے اندر تقریباً 300 کلومیٹر تک اندر مارے گئے، جو فضائیہ کے لیے طویل فاصلے کی ایک نمایاں کامیابی تھی۔

پاکستان