اہم ترین

ایران کا دارالحکومت تہران سے منتقل کرنے کی تیاری، سپریم لیڈر کو قرارداد موصول

ایران کا دارالحکومت تہران ہے لیکن گزشتہ کئی برسوں سے دارالحکومت کو کسی دوسرے مقام پر منقتل کرنے کی تیارہاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں صدر مسعود پزشکیان نے قرارداد مملکت کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجی ہے۔

تہران مسلسل بڑھتی آبادی، سنگین آبی بحران اور زمین دھنسنے جیسے مسائل کا شکار ہے۔ حکومت ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے لیکن ساتھ ہی دارالحکومت کو ملک کے جنوبی حصے کے کسی ساحلی مقام پر منتقل کرنے کی بھی تیا ریاں جاری ہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان خلیج فارس کے کنارے علاقے ہرمزگان کے دورے کے دوران کہا کہ تہران کو درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ملک کے پاس دارالحکومت کا مقام بدلنےکے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا۔ اس سلسلے میں انہوں نے قرارداد مملکت کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجی ہے۔

مسعود ۔ پزشکیان نے کہا کہ خلیج فارس کے کنارے کے علاقوں میں ترقی اور کاروبار کے مواقع کا صحیح استعمال کر کے ایک خوشحال و جدید علاقہ تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ قدم نہ صرف معاشی طور سے بلکہ ماحولیاتی اور معمولات زندگی کے لحاظ سے بھی ضروری ہے۔

پاکستان