اہم ترین

رونالڈو کے نام نیا اعزاز: دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر

دور حاضر کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے ہیں۔

پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 40 برس کے ہوچکے ہیں لیکن فٹبال کے میدانوں میں آج بھی ان کی حکمرانی ہے۔ وہ دور حاضر کے سب سے مقتول ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

فٹبال کے حوالے سے کئی ریکارڈ ا کے نام ہیں تاہم اب وہ دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جن کی دولت کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔

بلومبرگ کے بلیئنر انڈیکس کے مطابق ان کی مجموعی دولت ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

رونالڈو نے سال 2002 اور 2003 کے درمیان تنخواہ کی مد میں پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کمائی کی لیکن اس کے بعد ان کی دولت میں نے انتہا اضافہ ہونے لگا ۔

پرتگالی فٹبالر کھیلوں کا سامان بنانے والی مشہور کمپنی نائیکی کے ساتھ ڈیل پر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر سالانہ وصول کرتے ہیں۔وہ ارمانی سمیت کئی دیگر مشہور کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں جس سے ان کی سالانہ 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمائی ہوتی ہے۔

دو برس قبل مانچسٹر یونائیٹدڈکو چھوڑ کر سعودی کلب النصر میں شامل ہونے کے بعد سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ کماؤ کھلاڑی بن گئے تھے جن کی سالانہ تنخواہ 17 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ ہے جبکہ کلب میں ان کا 15 فیصد شیئر بھی ہے۔

عام طور پر 40 برس کی عمر میں کوئی فٹبالر بین الاقوامی فٹبال نہیں کھیلتا لیکن رونالڈو ہار ماننے والے نہیں۔

دو روز قبل پرتگال فٹبال گلوبز گالا سے خطاب میں رونالڈو نے کہا کہ فٹبال کے لیے ان کا جذبہ اب بھی برقرار ہے، اہل خانہ کہتے ہیں کہ میدان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سوچتا۔ میں ابھ بھی اپنے کلب اور قومی ٹیم کی مدد کر رہا ہوں۔ تو کیوں نہ کھیلتا رہوں۔

پاکستان