اہم ترین

میٹا کا نیا فیچر: اب ریلز بنانے والوں کی کمائی ہوگئی دگنی

۔فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بناتے ہوئے نیا خودکار ترجمے کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ اب یہ فیچر ہندی اور پرتگالی زبانوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے، اور جلد ہی دیگر زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر ریلز بنانے والے کریئیٹرز کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ عالمی ناظرین تک پہنچا سکیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹول کریئیٹر کی آواز، لہجے اور انداز کو محفوظ رکھتا ہے، جس سے ریل میں بولی جانے والی زبان بدلے جانے کے باوجود وہ قدرتی اور اصل جیسی لگتی ہے۔

ہونٹوں کی حرکت کے مطابق آواز کا ہم آہنگ ہونا

اس فیچر میں اے ٹیکنالوجی اتنی درست ہے کہ ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکت ترجمہ شدہ آواز سے مکمل طور پر میل کھاتی ہے، جیسے ویڈیو اصل میں اسی زبان میں بنائی گئی ہو۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک ویڈیو میں اس نئے فیچر کا ڈی‍مو دیا، ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر زیادہ تر ویڈیوز ایسی زبانوں میں ہوتی ہیں جو آپ نہیں سمجھتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ان میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

یہ فیچر تمام پبلک انسٹاگرام اور فیس بک کریئیٹرز کے لیے دستیاب ہے جن کے 1000 یا اس سے زائد فالوورز ہیں۔

کری ایٹرز کو اختیار ہوگا کہ وہ اس فیچر کو آن یا آف کریں، اور چاہیں تو ترجمہ شدہ ویڈیو کو دوبارہ دیکھ کر ایڈٹ یا ہٹا بھی سکتے ہیں۔

ویورز کو بھی مکمل کنٹرول

اس فیچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف کریئیٹرز تک محدود نہیں ہے، بلکہ ویورز بھی خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ ویڈیو کو اصل زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں یا ترجمہ شدہ زبان میں۔

بس ویڈیو پرجاتے ہوئے تین نقطوں والے مینو میں جا کرآڈیو اینڈ لینگویج سیٹنگز میں ڈونٹ ٹرانسلیٹ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

ریلز اپلوڈ کرتے وقت نیا آپشن

جب کوئی کریئیٹر ریل اپلوڈ کرے گا تو میٹا کی طرف سے ایک نیا آپشن ٹرانسلیٹ یور وائس ود میٹا اے آئی دکھائی دے گا۔ یہاں سے وہ یہ طے کر سکے گا کہ کیا وہ ریل کے ساتھ آواز کا ترجمہ اور لبوں کا میل فعال کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

ترجمہ شدہ ریلز کی پرفارمنس بھی ٹریک کریں

میٹا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ترجمہ شدہ ریلز پر ہر زبان میں حاصل ہونے والے ویوز کی تفصیل کریئیٹرز کو فراہم کی جائے گی تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ ان کی ویڈیوز کون سی زبان میں زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر ان ویڈیوز پر بہترین کام کرے گا جن میں اسپیکر کا چہرہ اور لب صاف نظر آ رہے ہوں۔

پاکستان