پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 27ویں مجوزہ آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کے حوالے سے شق کو مستردکردیا ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہم سے 27 آئینی ترامیم پر مدد مانگی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا تھا۔ آئین ترامیم میں جو 18ترمیم کے حوالے سے شق دی گئی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ ہم صرف آرٹیکل 243 میں تبدیلی کا حق میں ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ ہم کمیٹی نے فوجی عہدوں میں ترامیم کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ آئینی عدالت کے معاملے پر پارٹی رائے تقسیم ہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی میں یہ بات شامل تھی کہ آئینی عدالت ہوگی لیکن اور بہت سے باتیں بھی تھیں۔











