اہم ترین

راشد خان کی زندگی کا نیا اور بامعنی باب: ایک سال میں دوسری شادی

افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے اور بامعنی سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔

راشد خان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ دو اگست 2025 کو ان کا نکاح ہوا۔

ان کے مطابق میری زندگی کا ایک نیا اور بامعنی باب شروع ہوا، میرا نکاح ہوا اور میں نے اُس عورت سے شادی کی جو محبت، سکون اور شراکت داری کی وہ مثال ہے جس کی میں ہمیشہ خواہش رکھتا تھا۔

راشد خان کی پہلی شادی اکتوبر 2024 میں اپنی خالہ زاد سے ہوئی تھی۔ تاہم، ان کی دوسری شادی سے متعلق مزید تفصیلات اور اہلیہ کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

حالیہ دنوں میں راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں وہ ایک خاتون کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک نظر آئے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں۔

راشد خان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا حال ہی میں میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک فلاحی تقریب میں شریک ہوا اور افسوس ہے کہ اتنی سادہ سی بات پر بھی غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ حقیقت بالکل واضح ہے، وہ میری بیوی ہیں اور ہم ایک ساتھ، بغیر کسی چیز کو چھپائے کھڑے ہیں۔

کرکٹر کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔

پاکستان