اہم ترین

دوسرے میچ میں بھی سری لنکا کو شکست: ون ڈے سیریزپاکستان کے نام

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مسلسل دوسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

سری لنکا کی بیٹنگ

دوسرے میچ میں سری لنکا کی طرف سے واحد نصف سنچری لنتھ لیاناگے نے اسکور کی، وہ 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھیلاڑیوں کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سمارا وکرما 42، کامل مشرا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، چیریتھ اسالنکا 6 اور دشمانتا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانےوالے ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سری لنکا کو ایک اچھے ٹوٹل تک پہنچایا۔

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فخر، بابر اور رضوان کی بہترین بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

بابر اعظم نے 119 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے شامل تھے، محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان