اہم ترین

پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: آسٹریلوی ریکی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم کا جائزہ

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی ریکی ٹیم رواں ماہ پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریزسے پہلے انتظامات اور سیکیورٹی کے جائزے کے لئے لاہور میں موجود ہے۔

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ایک اہم بریفنگ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اور سکیورٹی پروٹوکولز کی تفصیلی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آسٹریلوی کرکٹ وفد، پی سی بی کے سینئر افسران اور سکیورٹی ٹیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بینجمن اولیور (جی ایم نیشنل ٹیم)، فرانسیسکو ڈیمیسی (ییم آسٹریلیا سکیورٹی مینیجر)، برینڈن ڈریو (جی ایم آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن)، سمیر احمد سید (سی او او پی سی بی)، کرنل ر خالد محمود (ڈائریکٹر سیکورٹی پی سی بی)، اسد مصطفے (سینئر جی ایم کرکٹ آپریشنز) اور عدنان علی (جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ) نے شرکت کی اور مختلف شعبوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی سی لاہور نے میونسپل انتظامات جبکہ ایس ایس پی سکیورٹی نے سکیورٹی کے انتظامات پر اجلاس کو آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو مجوزہ پلان کے مطابق دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہے گا اور شہر بہترین سکیورٹی اور انتظامات کے ساتھ اس شاندار ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

کمشنر مریم خان نے مزید کہا کہ لاہور نے پہلے بھی عالمی معیار کے کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی ہے اور یہ ایونٹ بھی شاندار ہوگا، جس سے شہر کی ساکھ اور کھیلوں کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستان