اہم ترین

صوبے ٹیکس وصولی کے معاملے میں وفاق سے آگے نکل گئے : بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی صرف ڈنڈے کے زور پر نہیں اعتماد اور عزت سے ممکن ہے۔ آج صوبے ٹیکس وصولی کے معاملے میں وفاق سے آگے نکل گئے ہیں۔

لاہور میں صنعت کاروں اور تاجروں سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مشکلات کو دور کرنا کسی ایک صوبے کا کام نہیں، سب کو مل کر وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کا ایف بی آر کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے کہ وہ کتنا ہے، اس وقت ٹیکس وصولی کے معاملے میں صوبے وفاق سے آگے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ٹیکس وصولی صرف ڈنڈے کے زور پر نہیں، اعتماد اور عزت سے ممکن ہے۔ ہم ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان معاشی اور انسانی ترقی کر سکے، مگر ٹیکس وصولی میں اضافہ محض طاقت سے نہیں بلکہ تعاون کے ذریعے ممکن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ‏سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبے صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے متعارف کروائے ہیں، آج تھر کول کے منصوبے سے فیصل آباد کو بجلی پہنچ رہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہہم نے کراچی میں 50 میگا واٹ کے دو نئے بجلی گھر بنائے مگر اُس وقت کی حکومت نے صوبہ سندھ کو صاف انکار کیا کہ ہمیں سستی بجلی کی ضرورت نہیں ہے جس کے بعد صوبہ سندھ وہ واحد صوبہ بنا جس نے اپنی ٹرانسمیشن لائین بچھائی اور سستی بجلی کے الیکٹریک کو فراہم کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہاکہ ماہانہ بجلی کے دو سو یونٹ کی سبسڈی پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تھا۔ اس کا مقصد غریب عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، اب ہم اسے سولر میں تبدیل کر کے پسماندہ طبقات کی مدد بھی کریں گے اور ملک پر کراس سبسڈی کا بوجھ بھی کم کریں گے۔

پاکستان