اہم ترین

خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کےخلاف ثنا خان بھی میدان میں آگئیں

بھارتی ریاست میں ہندو انتہا پسندجماعت بی جے پی کے اہم اتحادی اور ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ایک باحجاب خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے کی حرکت مہنگی پڑی ہے۔ یہ معاملہ اب مذہبی اور سیاسی دائرے سے باہر نکل گیا گیا ہے۔

مسلم خاتون ڈاکٹر کا اسٹیج پر حجاب کھینچنے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید غصہ پیدا کر دیا ہے۔ زائرہ وسیم اور راکھی ساونت کے بعد اب سابق اداکارہ سنا خان نے بھی اس معاملے پر اپنا سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

ثنا خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بغیر نام لیے نتیش کمار پر تنقید کی۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ایک حجاب پہننے والی مسلم خاتون کو سرٹیفکیٹ دیتے وقت اچانک کسی کو یہ خیال آیا کہ اس کا چہرہ دیکھنا بہت ضروری ہے، اور پھر اس کا نقاب زبردستی کھینچ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منظر دیکھ کر انہیں شدید غصہ آیا اور سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ پیچھے کھڑے لوگ اس پر ہنس رہے تھے۔

ثنا خان نے سوال اٹھایا کہ جب ہم خواتین کی حفاظت کے لیے مارچ اور احتجاج کرتے ہیں تو پھر ایسے واقعات کیوں سامنے آتے ہیں؟ ان کے مطابق کسی بھی عورت کی ذاتی حدود کا احترام کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل راکھی ساونت نے بھی ایک جذباتی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے نتیش کمار کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں، مگر ایک مسلم خاتون کے نقاب کو ہاتھ لگانا اسلامی تعلیمات اور عورت کی عزت کے خلاف ہے۔

راکھی نے یہاں تک کہا کہ اگر کوئی آپ کے کپڑوں کے ساتھ ایسا کرے تو آپ کو کیسا لگے گا؟

پاکستان