اگر آپ آئی فون یا ایپل کا کوئی بھی دوسرا پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے نہایت اہم ہے۔ کیونکہ بین الاقوامی ماہرین نے ایپل صارفین کے لیے ہائی رسک الرٹ جاری کیا ہے۔
ٹیک ماہرین کی جانب سےجاری الرٹ کے مطابق ایپل کے سافٹ ویئر ایکوسسٹم میں کئی سنگین سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں، جن کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارفین کے ڈیوائسز پر سائبر حملہ کر سکتے ہیں۔ یہ وارننگ آئی فون، آئی پیڈ، میک بک، ایپل واچ، ایپل ٹی وی، سفاری براؤزر اور ویژن پرو سمیت متعدد ایپل ڈیوائسز کے لیے جاری کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خامیوں کے ذریعے حملہ آور ڈیوائس کی سیکیورٹی کو بائی پاس کر کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، خطرناک مالویئر انسٹال کر سکتے ہیں اور ڈیوائس کو بار بار کریش ہونے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے اسے ہائی سیویریٹی خطرہ قرار دیا ہے، جس کا اثر عام صارفین کے ساتھ ساتھ اداروں پر بھی پڑ سکتا ہے۔
وارننگ کے مطابق آئی او ایس 26.2 ، آئی پیڈ او ایس 18.7.3 جبکہ تیہو26.2 ، سیکئیوا 15.7.3 سومونا 14.8.3 سے پرانے میک اوایس کے علاوہ ٹی وی او ایس، واچ اوایس وژن اوایس، اورسفاری کے 26.2 سے پرانے ورژن پر چلنے والے ڈیوائسز پر سائبر حملے کا شدید خطرہ موجود ہے۔
ماہرین نے ایپل صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے تمام ڈیوائسز کو فوری طور پر لیٹسٹ سافٹ ویئر اپڈیٹ کریں۔ ایپل کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سیکیورٹی پیچز میں ان خامیوں کو درست کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیوائس اور ایپس کو باقاعدگی سے اپڈیٹ رکھنا سائبر حملوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ ہے











