اہم ترین

انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک نے نائٹ کلب جھگڑے پر معافی مانگ لی

انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے جھگڑے پر عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ 26 سالہ بروک نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے پر انتہائی شرمندہ اور افسوس کا شکار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 31 اکتوبر کو پیش آیا، جب ایشز سیریز سے قبل بروک کا ایک نائٹ کلب کے باؤنسر کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ واقعے کے اگلے ہی دن انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بروک صرف 6 رنز بنا سکے۔

ہیری بروک نے واقعے کی اطلاع خود ٹیم مینجمنٹ کو دی، جس پر انہیں 30 ہزار پاؤنڈ جرمانہ اور آخری وارننگ دی گئی۔

اپنے بیان میں بروک نے کہا میں اپنے عمل پر معذرت خواہ ہوں۔ میرا رویہ غلط تھا اور اس سے مجھے اور انگلینڈ ٹیم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نمائندگی ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے اور وہ اپنی غلطی سے سبق سیکھ کر میدان کے اندر اور باہر اپنے رویے سے اعتماد بحال کریں گے۔

یہ معذرت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب انگلینڈ کو ایشز سیریز میں 4-1 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے شکست کے بعد فوری اندرونی جائزہ شروع کر دیا ہے، جس میں کھلاڑیوں کے آف فیلڈ رویے کو بھی اہم نکتہ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان