اہم ترین

قلب اےآئی: اردو میں اب تک کا سب سے بڑا پاکستانی اردو اے آئی ماڈل

پاکستان نے چیٹ جی پی ٹی جیسے عالمی اے آئی ٹولز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے دوران اپنی مقامی زبان اُردو پر فوکس کرنے والا چیٹ بوٹ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ قلب اے کہلاتا ہے اور اسے اب تک کا سب سے بڑا اُردو زبان کا اے آئی ماڈل بتایا جا رہا ہے۔ اسے کو اُردو میں بہتر ٹیکسٹ جنریشن، سوال جواب اور تجزیہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے پاکستان کی ڈیجیٹل اور اے آئی جدت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

قلب اے آئی کو امریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والے پاکستانی طالب علم تیمور حسن کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ ٹیم کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں اردو کا سب سے بڑا لارج لینگویج ماڈل ہے۔

ماڈل کو تقریباً 1.97 بلین ٹوکنز پر تربیت دی گئی ہے، جس میں زیادہ تر ڈیٹا اُردو میں شامل ہے جیسے نیوز آرٹیکلز، ادبی مواد، سرکاری دستاویزات اور آن لائن مواد۔ محدود انگریزی مواد بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ماڈل کی ریزننگ اور منطقی صلاحیتیں بہتر بن سکیں۔

قلب اے ائی کو 7 سے زیادہ بین الاقوامی بینچ مارک فریم ورک پر بھی جانچا گیا ہے۔

کارکردگی کے حوالے سے اس نے ابنتک مارکیٹ میں آنے والے تمام اُردواے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماڈل ٹیکسٹ جنریشن، ترجمہ، سینٹیمنٹ اینالیسس، کلاسیفیکیشن اور سوال جواب جیسے کاموں میں اوورآل اسکور 90.34 حاصل کرتا ہے۔

یہ اُردو کی پیچیدہ گرامر، نستعلیق رسم الخط اور ثقافتی سیاق و سباق کو بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے، جہاں اکثر ملٹی لسانی ماڈلز کمزور رہ جاتے ہیں۔

قلب اے آئی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کم وسائل والے سسٹمز پر بھی کام کر سکے، اور اس کا 4-بِٹ کوانٹائزڈ ورژن کم ہارڈویئر میں بھی اپنی کارکردگی کا بڑا حصہ برقرار رکھتا ہے۔

مستقبل میں اسے میڈیکل، قانونی اور تعلیمی شعبوں کے لیے فائن ٹیون کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیم اسی اپروچ کو پشتو، سندھی اور پنجابی جیسی دیگر علاقائی زبانوں تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

یہ ماڈل پاکستان میں اے ائی اور مقامی زبانوں کے امتزاج کے لیے ایک اہم اور بڑا قدم ہے۔

پاکستان