اہم ترین

بگ بیش لیگ کے ایک اور میچ میں بابر اعظم ناکام، سوشل میڈیا پر تنقید

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کے لیے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 2025-26 کا سفر مسلسل مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ سڈنی سکسرکی نمائندگی کرنے والے بابراعظم کو پہلے ہی سست بیٹنگ پر تنقید کا سامنا تھا، اور اب کوالیفائر میچ میں بغیر کوئی رن بنائے (ڈک) آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نادانہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بگ بیش لیگ کے حالیہ سیزن کے کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں اس سڈنی سکسر کو پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں 48 رنز سے شکست ہوئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سڈنی سکسर्स کی پوری ٹیم 15 اوورز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کوالیفائر میں بابراعظم اوپنر کے طور پر میدان میں اترے، مگر ٹیم کو بہتر آغاز دلانے میں ناکام رہے۔ ان کی جلد وکٹ گرنے سے سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی اور ٹیم کو پلے آف کے اہم مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مسلسل دوسرا میچ تھا جس میں بابراعظم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اس سے پہلے وہ محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

بابراعظم کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے سخت ردِعمل دیا۔ مختلف صارفین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر کے طنزیہ تبصرے کیے اور ان کی فارم پر سوال اٹھائے۔ کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا تو کچھ نے کھلے الفاظ میں تنقید کی، جس سے واضح ہوا کہ ان کی کارکردگی توقعات پر پوری نہیں اتر پا رہی۔

موجودہ سیزن میں بابراعظم اب تک 11 میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 11 اننگز میں 22.44 کے اوسط اور 103.06 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 202 رنز بنائے، جن میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پاکستان