اہم ترین

ذاکر خان نے شوبز سے 3سے5 سال کے لیے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے صحت کی وجوہات کی بنا پر شوبز سے 3 سے 5 سال کے لیے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے شو کے دوران کہا کہ وہ آئندہ چند برسوں تک شوز اور پرفارمنس سے دور رہیں گے تاکہ اپنی صحت پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

ذاکر خان کے مطابق یہ فیصلہ کسی دباؤ یا مجبوریت کی وجہ سے نہیں بلکہ ذاتی صحت اور دیکھ بھال کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شوبز سے عارضی وقفہ لے رہے ہیں تاکہ جب دوبارہ اسٹیج پر آئیں تو اپنے مداحوں کو پوری توانائی اور جوش کے ساتھ پرفارمنس دے سکیں۔

پرفارمر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اعلان کسی کی توہین یا شوبز کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے نہیں ہے۔ وہ اپنی شناخت اور جڑوں سے وابستہ ہیں اور ہمیشہ اپنے مداحوں کی محبت اور سپورٹ کے لیے شکر گزار رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے زاکر خان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد واپس آئیں گے۔ کچھ مداحوں نے انہیں صحت یابی کے لیے وقت دینے اور ان کے فیصلے کی حمایت کرنے کی بھی تجویز دی۔

یہ وقفہ ذاکر خان کے کیریئر میں ایک نیا موڑ ہے، جس کے بعد وہ شوبز میں دوبارہ اپنی منفرد کامیڈی اور پرفارمنس کے ساتھ مداحوں کے دل جیتنے کی تیاری کریں گے۔

پاکستان