اہم ترین

خبردار!میٹا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کرتے ہیں آپ کی مخبری۔۔ کیسے روکیں اشتہاری مواد

اکثر صارفین کو یہ احساس ہوتا ہے کہ انسٹاگرام پر دکھائی دینے والے اشتہارات حد سے زیادہ ذاتی نوعیت کے ہو گئے ہیں۔ کبھی کسی چیز پر بات ہو رہی ہوتی ہے اور کچھ ہی دیر بعد اسی سے متعلق ایڈ موبائل اسکرین پر آ جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ تاثر عام ہو گیا کہ انسٹاگرام صارفین کی باتیں مائیکروفون کے ذریعے سنتا ہے۔ تاہم، انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری اس بات کی واضح تردید کر چکے ہیں کہ کمپنی کسی بھی صارف کی گفتگو ریکارڈ نہیں کرتی۔

تو پھر سوال یہ ہے کہ انسٹاگرام اتنے سیدھے نشانے پر لگنے والے اشتہارات کیسے دکھاتا ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ انسٹاگرام صارفین کی ان ایپ سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتا ہے۔ آپ کن پوسٹس کو لائک یا سیو کرتے ہیں، کن پر کمنٹ کرتے ہیں، کیا سرچ کرتے ہیں اور کن پروفائلز کے ساتھ زیادہ انٹرایکٹ کرتے ہیں — یہ تمام ڈیٹا اینالائز کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ میٹاپکسل اور کوکیز کے ذریعے انسٹاگرام کو ان ویب سائٹس سے بھی سگنلز ملتے ہیں، جہاں آپ انسٹاگرام کے علاوہ جاتے ہیں۔ انہی معلومات کی بنیاد پر صارفین کو ہائیپر پرسنلائزڈ ایڈز دکھائے جاتے ہیں، جو کئی افراد کو غیر آرام دہ محسوس ہوتے ہیں۔

اگر آپ ایسے ایڈز نہیں چاہتے تو کیا کریں؟

میٹا نے صارفین کو اس حوالے سے کچھ کنٹرولز دیے ہیں، جن کے ذریعے ایڈز کی نوعیت کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

میٹا اکاؤنٹس سینٹرسے ایڈ سیٹنگز تبدیل کریں

انسٹاگرام ایپ میں پروفائل پر جا کر اوپر دائیں جانب موجود تین لائنوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔ یہاں سے اکاؤنٹس سینٹر میں جائیں۔ نیچے اسکرول کرنے پر ایڈ پریفیرینس  کا آپشن ملے گا۔

ایڈ پریفیرینس  میں مینیج انفو میں جاکر ایکٹیویٹی انفارمیشنفرام ایڈ پارٹنرز منتخب کریں اور ریویو سیٹنگ  پر ٹیپ کر کے یہ انتخاب کریں کہ آپ اس ڈیٹا کی بنیاد پر زیادہ متعلقہ ایڈز نہیں چاہتے۔

میٹا کے باہر کی سرگرمی ختم  کریں

اکاؤنٹس سینٹر میں ہی یور انفارمیشن اینڈ پرمیشنز سیکشن کے تحت یور ایکٹیویٹی آف  میٹا ٹیکنالوجیز کا آپشن موجود ہے۔ یہاں آپ مخصوص سرگرمی کو ڈس کنیکٹ کر سکتے ہیں یا پاس ورڈ ڈال کر مستقبل کی تمام بیرونی ٹریکنگ مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد میٹا  بیرونی ویب سائٹس سے حاصل ہونے والی معلومات استعمال نہیں کرے گا۔

ایک اہم بات

ان سیٹنگز کو تبدیل کرنے سے انسٹاگرام پر اشتہارات مکمل طور پر بند نہیں ہوں گے، البتہ ذاتی سرگرمیوں پر مبنی ایڈز کم ہو جائیں گے۔

اب میٹا صرف انسٹاگرام ہی نہیں بلکہ واٹس ایپ اسٹیٹس اور میٹا اےآئی چیٹ بوٹ کے انٹرایکشنز کو بھی ایڈز کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ایسے میں پرائیویسی سیٹنگز کو وقتاً فوقتاً چیک کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔

پاکستان