اہم ترین

ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا یومیہ منافع 4 ارب روپے ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اسمگلرز کو ایرانی تیل کی امسگلنگ سے یومیہ 4 ارب روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں تیل سمیت کئی اشیا ایران سے اسمگل ہوتی ہیں ۔ ہماری حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سختی کی۔ چمن بارڈر پر ایک بہت بڑا احتجاج بھی ہوا۔۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بی ایل اے کے نام پر جرائم پیشہ لوگ ان اسمگلرز کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ ایران سے40 روپے پیٹرول لے کر 240روپے لیٹر بیچا جارہا ہے۔ یہ لوگ یومیہ تیل کی اسمگلنگ سے چار ارب روپے کما رہے تھے۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں بیوروکریسی اورجرائم پیشہ افرادکاگٹھ جوڑ بن گیاہے ۔ لوگ کہتے ہیں قوم پرست تحریکوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ان لوگوں کی سیاسی نہ قوم پرست شناخت ہے ۔ بنیادی طور پر کاروباری نقصانات کے ازالے کیلئے تحریک چلائی جا رہی ہے ۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہورہی ہے۔ بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کام کررہی ہیں۔ 2 دن کے دوران وہاں 177 دہشتگرد مارے گئے۔۔ ان حملوں میں 33 عام افراد بھی شہید ہوئے۔

پاکستان