ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 8 جون کو ہونے والا ہے پاک بھارت تاکرا۔۔ یہ اعصاب شکن مقابلہ دنیا کے پونے دو ارب لوگ دیکھیں گے۔ نیو یارک میں 9 جون کو کھیلے جارہے میچ کی اہمیت کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ایسے انتطامات کئے گئے ہیں کہ عقل بھی دنگ رہ جائے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں نواں ٹی توئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے لیکن اب تک پاکستان اور بھارت میدان میں نہیں اترے۔
بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی، جب کہ پاکستان 6 جون کو امریکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 9 جون کو نیو یارک میں مقابلہ ہوگا۔ پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ میں بھرپور جوش دیکھا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس میچ کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مقابلے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے نیویارک پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔ اس لیے ان میچوں کے لیے اسنائپر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔











