مکہ مکرمہ میں حج کے آخری رکن رمی کے دوران کراچی کی خاتون حاجی کا موبائل کھوگیا لیکن وہاں موجود سعودی حکام نے صرف دو منٹ میں حاصل کرکے ان کے حوالے کردیا۔
سعودی گزٹ نے ایکس پر ایک خاتون کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ییہ ویڈیو بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد کی ہے۔
ویڈیو میں خاتون بتاتی ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے ۔رمی کے دوران ان کا موبائل فون کھو گیا۔
#VIDEO: Ayesha from Pakistan lost her mobile phone while casting stones at Jamrat al-Aqaba al-Kubra in Mina. Within two minutes, security personnel found it for her. (From @arabiue & @mffaa1) pic.twitter.com/GyrRE0C643
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 16, 2024
اپنا نام عائشہ ملک بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ انہوں نے وہاں موجود اہلکاروں کو اپنے لاپتہ موبائل سے متعلق شکایت کی تو انہوں نے صرف دو منٹ میں موبائل فون ڈھانڈ نکالا اور انہیں واپس کردیا۔











