جنوبی بھارتی فلم نگری کا راج اب پوری بھارت اور جنوبی ایشا سمیت پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ۔ اس کی تازہ مثال ‘پشپا 2: دی رول’ ہے جس نے دنیا بھر میں صرف دو دنوں میں 400 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی رقم کمالی ہے۔
جنوبی بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار اللو ارجن کے مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ پشپا2: ‘دی رول’ 3 سال کے طویل انتظار کے بعد 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اور ناظرین اس پر بہت پیار اور پیسوں کی بارش کر رہے ہیں ۔
‘پشپا 2’ نے بھارتئی سینما گھروں سے 265 کروڑ روپے کمائے ہیں ۔ ‘پشپا 2: دی رول’ نے پہلے دن دنیا بھر میں 294 کروڑ کی شاندار کمائی کی ۔فلم نے دوسرے دن 90.1 کروڑ روپے کمائے ۔
اس طرح پشپا 2: دی رول نے دو دن میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے ۔
پشپا 2: دی رول نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہو کر کئی دیگر بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اس فہرست میں “بھول بھولیہ 3” (388.9 کروڑ روپے) “سنگھم اگین” (372.30 کروڑ روپے) “سمبا” (390 کروڑ روپے) اور “کبیر سنگھ” (377 کروڑ روپے) شامل ہیں ۔











