اہم ترین

شام میں حکومت کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ ہے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ کئی دہائیوں کے جبر کے بعد انصاف کے بنیادی عمل کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے لیے “خطرے اور غیر یقینی کا لمحہ” بھی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں بات کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا شام میں اپنے شراکت داروں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرے گا جن کے مفادات اس سے وابستہ ہیں تاکہ ان سب کو خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ایران، حزب اللہ اور روس کئی برسوں سے بشار الاسد کے حامی رہے ہیں لیکن پچھلے ہفتے ان کی حمایت بھی ختم ہوگئی،کیونکہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران یہ تینوں قوتیں بہت زیادہ کمزور ہوچکی ہیں

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ شام کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ جلد از جلد ملک میں استحکام آئے گا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم شام میں متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ وہاں موجود چینی اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو باغی دارالحکومت دمشق میں داخل ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ہی بشار الاسد ملک چھوڑ گئے تھے ۔ آج روس نے تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روس میں پناہ دی جائے گی۔ بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ کئی دہائیوں کے جبر کے بعد انصاف کا بنیادی عمل ہے۔

پاکستان