ایک اور سال جا اور نیا سال آرہا ہے۔ 2024 تو گزر گیا لیکن 2025 میں کیا خاص ہوگا؟ ہر کوئی اس سوال کا جواب جاننا چاہتا ہے۔ علم نجوم نے نئے سال سے متعلق بڑی بری پیشگوئیں کردی ہیں
علم نجوم کے مطابق سال 2025 خاص ہے۔ اس سال وہ کچھ ہوگا جس کا آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ یہ سال ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر آ رہا ہے۔ نئے سال میں کن سیاروں سے متعلق واقعات دیکھے اور سنے جاسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ موسم کیسا رہے گا، لوگوں کو کیا فائدہ اور نقصان ہو سکتا ہے-
بادشاہ وزیر دونوں سورج
سال 2025 کی خاص بات یہ ہے کہ نئے سال کا بادشاہ اور وزیر دونوں ہی سورج ہیں۔ صحیفوں کے مطابق جب بادشاہ اور وزیر ایک ہوتے ہیں تو موسم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ سورج تمام سیاروں کا بادشاہ ہے۔ سورج گرمی فراہم کرتا ہے۔ اس لیے سال 2025 میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے والا ہے۔ نئے سال میں بعض مقامات پر کم بارشیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
نمبر 9؛ خون خرابے کا نمبر
ماہر شماریات کے مطابق سال 2025 کا عدد 9 ہے۔ اس عدد کو مریخ کا عدد مانا جاتا ہے جو جنگ، خون، حادثہ، تشدد، فوج وغیرہ کا عنصر ہے۔ سب جانتے ہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جنگ جاری ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اسرائیل فلسطین اور لبنان سمیت 7 محاذوں پر لڑ رہا ہے۔ ااس وقت یورپ سے لے کر مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔
نئے سال میں یہ جنگیں فیصلہ کن موڑ کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 2025 میں مشرق وسطیٰ میں تشدد بڑھ سکتا ہے۔ ایران اس جنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔ میانمار میں جاری خانہ جنگی کے باعث سنگین حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہیٹی میں بھی حالات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوڈان میں فوج مزید جارحانہ ہو جائے گی اور ریپڈ سپورٹ فورسز پر حملہ کرے گی۔ 2025 میں ان ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گی جہاں سرحدی تنازعات چل رہے ہیں اور فوجیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔
زحل اور مشتری کی بدلتی حرکات
مارچ 2025 سے مئی 2025 کے درمیان کا وقت کچھ معاملات میں عوام کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔ زحل کی حرکت کے پیش نظر 29 مارچ 2025 کے بعد کچھ ایسا ہو سکتا ہے جو مظاہرے اور غصے کی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ لوگوں کی روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ 14 مئی 2025 کو مشتری برج سے جیمنی میں داخل ہوگا۔ جو سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دے رہی ہے۔
تعلیم و ٹیکنالوجی میں پیشرفت
نئے سال میں اے آئی کی ایک نئی شکل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت تیزی سے پھیلے گی۔ لوگ اس کی طاقت کو سمجھیں گے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تک رسائی انتظامی سطح پر بڑھے گی۔ اس کا اثر دیہی علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ یہ سال تعلیم کے لیے بھی اچھا رہے گا۔