اہم ترین

سلمان خان کی ‘سکندر’ کا ٹیزر جاری، مداح پشپا 2 سے بڑی فلم قرار دینے لگے

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلم سکندر کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ جسے دیکھ کر ان کے مداح اسے پشاپ 2 سے بھی بڑی فلم قرار دے رہے ہیں۔

سکندر کا ٹریلر سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر 27 دسمبر کو صبح11 بج کر 7 منٹ پر ریلیز کیا جانا تھا کہ لیکن 26 دسمبر کی رات بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی خبر کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اور اسے ایک دن بعد ریلیز کیا گیا۔

فلم کے ٹیزر میں سلمان خان اپنے بھائی جان روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ 2 منٹ سے بھی مختصر اس ویڈیو میں سلمان خان بندوقوں سے بھرے کمرے میں گھومتے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے بعد صرف ایک ڈائیلاگ سننے کو ملتا ہے، ’’سنا ہے بہت لوگ میرے پیچھے ہیں۔‘‘ بس میرے پلٹنے کا وقت ہے۔” اس مختصر ٹیزر میں سلمان اپنے دشمنوں کی کو تباہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان