کریتی سینن بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں اب تک کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے ۔ لیکن وہ کہتے ہیں کہ فلموں کی تشہیر انہیں بہت پریشان کرتی ہے ۔ اسی وجہ سے وہ اپنی فلم بھیڑیا کے پروموشن کے دوران بہت روئی تھیں۔
رنویر الہ آبادیہ نامی یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ پر کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلم بھیڑیا کی تشہیر کے دوران بے ہوش ہو گئی تھیں۔انہوں نے کہا فلموں کی پروموشن بہت تھکا دینے والی ہو سکتی ہے، وہ بھیڑیا کی تشہیر کے دوران تقریباً ٹوٹ گئی تھی۔ 2024 میں ان کی دو یا تین اور فلمیں ریلیز ہوئیں، اس لیے وہ پہلے ہی دو یا تین بار بھیڈیا کی تشہیر کے دوران مختلف شہروں کا سفر کر رہی تھی۔ یہ اتنا بیزار کردینے والا تھا کہ وہ اپنے جوابات ایک ٹیپ ریکارڈر پر بھی کرسکتی تھیں کہ اس سوال کے لیے ایک دبائیں اور دوسرے کے لیے 2 ڈائل کریں۔
کریتی نے مزید انکشاف کیا بھیڑیا کی پروموشن کے آخری دن انہیں ایک ریئلٹی شو میں جانا ہونا تھا۔ وہ اپنی وینٹی وین میں تیار ہو رہی تھی، اور بات چیت کے دوران وہ رونے لگی اور ان کے ارد گرد ہر کوئی حیران تھا۔ اس سے آپ کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔
کریتی سینن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اداکاری پسند ہے اور یہ انہیں کبھی بوجھ نہیں لگتا۔ تاہم شوبز انڈسٹری کا اضافی دباؤ اکثر اداکاروں کی مصروفیت بڑھادیتا ہے۔ کبھی کبھی وہ باغی ہو جاتی ہیں، وہ کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت سے انکار بھی کر دیتی ہیں۔ ایک بار انہوں نے اپنے اسٹائلسٹ سے کہا کہ میں فوٹو شوٹ کے لیے نہیں جاؤں گی، تو اس نے کہا کہ اگر فوٹو شوٹ نہیں کریں گی تو انہیں ملبوسات خریدنے پڑیں گے ۔ اور انہوں نے ایسا ہی کیا لیکن بعد میں انہیں بہت ڈانٹ پڑی۔











