اہم ترین

سعودی ولی عہد کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ’یہ سربراہی کانفرنس علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون اور ہم آہنگی کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہے.

انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سربراہی اجلاس اپنے مشترکہ اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگا جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ جنگ بندی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر قابو پانے اور حالات کو پرسکون بنانے میں مدد ملے گی۔

فلسطینی مسئلے کا حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔ ہم خطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنے کے لیے مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں جس کے تحت شام پر عائد پابندیاں ختم کی گئی ہیں اور جس سے شامی بھائیوں کی مشکلات میں کمی آئے گی


پاکستان