آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی دینے کے معاملے پر تحفاظات کا اظہار کردیا ہے۔
چند روز قبل حکومت پاکستان نے بٹ کوائن کی مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے دو ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات جاری ہین ۔ جس میں عالمی مالیاتی ادارے نے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم کو آئیندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے۔
آئی ایم ایف نے معاملے پر پہلے اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی ۔