چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ خطے میں ’عدم استحکام‘ کا باعث بن رہا ہے.
سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ یہ مفروضہ کہ پاکستان اپنی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر ردِعمل نہیں دے گا، بنیادی اسٹریٹیجک سمجھ بوجھ سے عاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنوبی ایشیا ایسی سٹریٹیجک غلط فہمی کے خطرات پیدا کرتا ہے جو عالمی سطح پر نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آزاد دنیا کے رکھوالوں نے خود ہی ریاستی خودمختاری، علاقائی سالمیت، انسانی حقوق، عالمی قانون اور انصاف کی قدروں کو پامال کر دیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنوبی ایشیا میں تنازعات اس لیے بھی حل نہیں ہو پاتے کیوں کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر موجود کثیرالجہتی ڈھانچے نہ صرف کمزور ہو چکے ہیں بلکہ مؤثر بھی نہیں رہے۔ بھارت کی خطے میں بالادستی کی خواہش اسے تنازع کے حل کے کسی بھی آپشن سے دور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت اور مفاد، اخلاقیات اور اصولوں سے بالاتر ہوگئے ہیں، ماڈرن اسٹیٹ سسٹم پر مبنی اسٹرکچر توانائی کھو رہے ہیں۔ ہمیں ادارہ جاتی پروٹوکول، ہاٹ لائنز کی ضرورت ہے۔ کشیدگی میں کمی کے طے شدہ طریقہ کار اور مشترکہ کرائسس مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت ہے۔پاکستان کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگا۔