قائد ایوان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی ہے
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دو درجن ممالک نے ایران پر اسرائیل کے حملہ کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا،ان ممالک نے اسرائیل کے حملے روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی جارحیت سے خطے میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ اس کے پورے خطے میں سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
بجٹ تجاویز پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے متعلق اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادی جماعت کیساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا، سروسز کے حوالے سے ڈیجیٹل ٹیکس صوبوں کا ہی رہے گا۔ سولر پر 18 فیصد جو ٹیکس لگایا گیا ہے 10 فیصد کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیز کا بجٹ 2.6 تجویز کیا گیا جو دوبارہ 4.7 ارب روپے کیا گیا ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے بعد سندھ کے منصوبے کو ایک کمپنی کے حوالے کر دیئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس اب تمام صوبوں میں یہ ہی کمپنی کرے گی۔ پی اے ڈی سی ایل اب کو تمام صوبوں کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔