پاکستان ٹی وی اور فلم کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی لو گرو ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے انڈیپینڈنٹ کو انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کی نئی فلم لو گرو پر بہت زیادہ سرمایہ لگا ہے۔ اگچی سینماگھروں میں فلم اچھا بزنس کررہی ہے لیکن پھر بھی انہیں ایک دھڑکا سا لگا ہوا ہے۔ مید ہے عوام کی اس فلم میں دلچسپی برقرار رہے گی۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ زندگی میں سکون بہت ضروری ہے، اس کے علاوہ باقی سب خدا کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ وہ اصلی زندگی میں بھی لوگرو ہیں اور اور لوگوں کو مشورے دیتے رہتے ہیں۔ لیکن لوگ کم ہی سنتے ہیں کیونکہ پیار کے معاملات میں لوگ فیصلہ خود ہی کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ چند شوبز جوڑے ان کے مشورے سے ہی بنے ہیں اور کچھ اب اس پر بھی پچھتاتے ہیں کہ مشورے پر عمل کیوں نہیں کیا۔
پاکستان میں فلم انڈسٹری کی زبوں حالی پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ سستے سینیما کی عدم موجودگی ہے۔سینما گھروں میں فلم دیکھنا ایک مہنگا عمل ہے ، اس لیے کچھ کرنا ہو گا، چاہے موبائل سینیما کے ذریعے ان افراد تک فلم پہنچائی جائے جو اسے نہیں دیکھ سکتے۔