اہم ترین

بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے بلوں میں منتقل کیا گیا۔

شمسی توانائی کے فروغ سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی، بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔

پاکستان