قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیل نے حماس کی اعلیٰ ترین قیادت کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق منگل کی دوپہر دوحا کا دارالحکومت قطر دھماکوں سے گونج اٹھا۔۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیٹ کے تعاون سے اس کی فضائیہ نے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کی جانب سے غیر ملکی حماس رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی کے چند دن بعد ہوا ہے۔ دوحا میں اسرائیل کے نشانے پر آنے والا مقام ایک رہائشی محلے میں واقع ہے۔ تاہم اس علاقے میں سیکیورٹی کے اقدامات بہت پیچیدہ ہیں۔
دوسری جانب حماس قیادت نے کہا ہے کہ حملے میں تنظیم کا کوئی بھی مزاکراتی رکن شہید نہیں ہوا ۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مجرمانہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور قطریوں اور قطر میں رہائش پذیر افراد کی سلامتی اور حفاظت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر اپنی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی اسرائیلی اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔











