اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کر دی تاہم اس کے باوجود صیہونی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے انگریزی زبان میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’حکومت نے تمام یرغمالیوں، زندہ اور مردہ، کی رہائی کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے معاہدے کی توثیق کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں جنگی کارروائیاں روکدی جائیں گی۔ 72 گھنٹوں میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔خان یونس اور غزہ شہر میں فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے خان یونس کے مرکزی علاقے کتیبہ پر گولہ باری بھی کی ہے۔تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔











