اہم ترین

اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں 7 اکتوبر کو حملے میں 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیے۔

اورکزئی ایجنسی میں 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی تھی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت دیگر 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

اس کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج بھی واصل جہنم کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو انجام تک پہنچا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب آپریشن نہ صرف اس سفاکانہ واقعے کا بدلہ ہے بلکہ اس کے اصل منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے

پاکستان