اہم ترین

روٹی مہنگی ہوتی تو عوام کو میں یاد آتا ہوں: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے ایسے ایسے نقصانات ہوئے جس کی تلافی نہیں ہے، میں نے ظلم برداشت کرکے بھی قومی راز فاش نہیں کیا اور ملک پر ظلم نہیں کیا۔

ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا دور پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین دور تھا , ثاقب نثار تم نے تو اسے صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا اور دنیا اسے کرپٹ کہہ رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ جیسے ہی عمران خان کو اقتدار جاتا ہوا نظر آیا اس نے پاکستان پہ حملہ کیا، اس کا نتیجہ آج دیکھ لیں جو عدالت میں آیا ہے۔انہوں نے ایسی گھناؤنی سازش کی کہ پاکستان کی سلامتی کو داؤ پہ لگا دیا ۔

عوام کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب روٹی مہنگی ہوتی ہے تو آپکو نوازشریف یاد آتا ہے , جب آپ کو بجلی کے لمبے بل آتے ہیں تو آپکو نواز شریف یاد آتا ہے , جب آپ کا آٹا چینی مہنگا ہوتا ہے تو نوازشریف یاد آتا ہے۔ ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن عمران خان کے دور میں یہ پھر کشکول لیکر مانگنے نکل گئے انہوں نے پاکستان کو پھر بھیک مانگنے پہ لگا دیا

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن ججوں نے مجھے جیل میں ڈالا وہ آج خاموشی سے استعفیٰ دے کر گھر جارہے ہیں۔ کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ہم نے بڑے برے کرتوت کیے ہوئے ہیں چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

پاکستان