اہم ترین

عوام تیروں کی بارش کریں شیر کا شکار ہوجائے گا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام تیروں کی بارش کرینگے کہ شیر کا شکار ہوجائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اورغربت بڑھ رہی ہے، روایتی سیاست دانوں کوعوام کا کوئی احساس نہیں، ان میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔ پیپلزپارٹی پاکستانی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی۔

بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی ختم کروں گا، غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست سبسڈی دیں گے، نوجوانوں کے لیے بے نظیر یوتھ کارڈ لائیں گے، نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام ذاتی مسئلوں کے بجائے ملک اور قوم کے بارے میں سوچیں، میں آپ کے لیے شیر کے شکار کا بندوبست کروں گا۔ ڈی آئی خان کے عوام تیروں کی بارش کریں گے تو شیر کا شکار ہوجائے گا۔

مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ چلنا ناممکن ہے۔ مسلم لیگ ن کی وجہ سے آصف علی زرداری کو ساڑھے 12 سال جیل میں ڈالا گیا۔ اسی دور کے کیسز کی بنا پر پرویز مشرف اور عمران خان کے ادوار میں بھی ان کو جیل جانا پڑا

پاکستان