اہم ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔

سات اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمارا دھرما سینا ہوں گے۔

کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان