حکومت نے شرعی اصولوں کی بنیاد پر دیت (قاتل کی مقتول کے لواحقین کو زرِ تلافی ) کی رقم 81 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔۔
دیت کو جرمانہ یا زر تلافی ہوتا ہے جو قاتل مقتول کے شرعی ورثا کو زرتلافی کے طور پر ادا کرتا ہے۔
قرآن و سنت کی روشنی میں دیت کم از از 30 ہزار 630 گرام چاندی یا اس کے مساوی رقم ہوگی۔
اسلامی ریاست میں عدالت ورثا کے خاندانی پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے دیت کی رقم بڑھا بھی سکتی ہے۔
حکومت ہر سال شرعی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیت کی رقم کا اعلان کرتی ہے۔ گزشتہ مالی سال (24- 2023) کے دوران دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر تھی۔
رواں مالی سال صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے دیت کی رقم میں ساڑھے 13 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ۔ جس کے بعد اب دیت کی رقم بڑھ کر 81 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔











