اہم ترین

انیمل کے بعد اب آئے گی انیمل پارک اور پھر اینیمل 3

رنبیر کپور کی فلم اینیمل بلاک بسٹر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں رنبیر کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ اس فلم کی فرنچائز آنے والی ہے۔ اینیمل کے سیکوئل کا اعلان فلم کے پہلے حصے کے آخری حصے میں ہی کیا گیا تھا۔ اب رنبیر کپور نے بھی اس فلم کی تیسری فرنچائز کی تصدیق کر دی ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں اینیمل پارک کے حوالے سے رنبیر نے انکشاف کیا کہ ٹیم اس وقت فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے اور اس کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہوگی۔

اینیمل کو جنوبی بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر سندیپ وانگا ریڈی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ وہ اس کے اگلے حصے بھی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

رنبیر کپور نے کہا ہم 2027 میں فلم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کافی دور ہے۔ سندیپ نے صرف اس بارے میں بات کی کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اسے تین حصوں میں بنانا چاہتے ہیں۔ دوسرے حصے کا نام اینیمل پارک ہے۔ ہم پہلی فلم سے ہی اپنے اپنے آئیڈیاز ایک دوسرے کو بتاتے رہے ہیں کہ فلم کی کہانی کو کس طرح آگے بڑھانا چاہیے۔ یہ بہت دلچسپ ہے کیونکہ اب مجھے دو کردار ادا کرنے ہیں – ولن اور ہیرو۔

اینیمل دسمبر 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے اپنے والد کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے باپ سے بے انتہا محبت بھی کرتا ہے۔ اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ۔

اینیمل نے دنیا بھر میں 900 کروڑ کا بزنس کیا۔ اس فلم نے ناصرف باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے تھے بلکہ اس فلم سے رنبیر کپور کا کیرئیر ایک مرتبہ پھر اونچائی پر جانے لگا۔

پاکستان