اوپن اے آئی نے اے آئی ویڈیو جنریٹر سورا کا تازہ ترین ورژن جاری کردیا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی جیسے معرکۃ الاراء اے آئی ٹول بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے اے آئی ویڈیو جنریٹر کے تازہ ترین ورژن کو سورا ٹربو کا نام دیا ہے، جو 22 سیکنڈ دورانیئے کہ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز بنا سکتا ہے۔
اگرچہ گوگل اور میٹا جیسی ٹیک کمپنیوں نے بھی اسی طرح کے ویڈیو ٹولز کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی اوپن اے آئی کے اے آئی ٹولز کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہیں اترا۔
سورا ٹربو کی لانچنگ کے موقع پر اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے تسلیم کیا کہ اے آئی ویڈیو جنریٹنگ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جائے گی۔
سورا ٹربو فی الحال یورپ اور برطانیہ کے علاوہ دیگر ممالک میں چیٹ جی پی ٹی پلس اور پرو صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ بنیادی سبسکرائبر سورا ٹربو کی مدد سے ماہانہ 50 ویڈیوز تیار کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے سیم آلٹ مین نے کہا کہ اس ویڈیو جنریٹر کو جلد ہی یورپ اور برطانیہ میں بھی لانچ کردیا جائے گا۔
اوپن اے آئی نے اس ٹول کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے میٹا ڈیٹا سے تصدیق اور واٹر مارک جیسے حفاظتی اقدامات بھی شامل کئے ہیں۔
اوپن اے آئی نے سورا ٹربو کو لانچ تو کردیا ہے لیکن اس ٹول کو اب بھی تکنیکی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ مہارین نے اس میں چند بنیادی مشکلات کو نوٹ کیا ہے۔
ویڈیو جنریٹر کی لناچنگ کے دوران لائیو اسٹریمنگ پر اوپن اے آئی کے ایک ملازم نے صارفین کو اپنی توقعات کم رکھنے کے لئے لکھا ہے کہ اگر آپ سورا کو اس توقع کے ساتھ استعمال کرتے ہیں کہ آپ صرف ایک بٹن پر کلک کر کے فیچر فلم بنا سکیں گے، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ غلط توقع کے ساتھ آ رہے ہیں ۔











