اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کو ریلیز ہوئے دو ہفتے ہو چکے ہیں اور فلم کا جادو ابھی تک برقرار ہے۔ یہ فلم ہر روز زبردست کمائی کر رہی ہے اور کئی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔پشپا 2 نے شاہ رخ خان کی جوان اور شردھا کپور کی استری 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پشپا 2 میں اللو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاضل کی اداکاری دیکھنے کے لائق ہے۔ ناظرین تینوں کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے فلم کی کمائی ہر روز بڑھ رہی ہے۔
پشپا 2 نے دوسرے ہفتے میں بھی شاندار کمائی کی ہے۔ فلم دوسرے ہفتے بھی ہندی میں زبردست کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ناصرف جنوبی ہندی زبانوں بلکہ ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دوسرے ہفتے پشپا 2 نے بھارتی سینما گھروں 125 کروڑ روپے (بھارتی کرنسی)کمالئے۔اس سے قبل استری 2 (92.90 کروڑ) کے ساتھ سر فہرست تھی۔ غدر 2 (90.50 کروڑ) تیسرے نمبر پر، انیمل (87.50 کروڑ) چوتھے نمبر پر اور جوان (82.50 کروڑ) پانچویں نمبر پر ہے۔
پشپا 2 کے باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو فلم نے 11ویں دن شاندار کمائی کی ہے۔ بھارت میں تمام زبانوں میں فلم کا کلیکشن اب 900 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اب پشپا 2 باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے۔ باہوبلی 2 نے بھارت میں 1030.42 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔ پشپا 2 کی کمائی 900 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب پشپا 2 باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہے۔











