اہم ترین

دنیا کے 10 امیرترین لوگوں میں سے 8 کا تعلق ٹیک انڈسٹری سے

بلوم برگ نے 2024 کے اختتام پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں سب سے آگے ایلون مسک ہیں۔

کاروباری خبروں کے شعبے میں دنیا کے معتبر ترین ادارے بلومبرگ نے بلینیئرز انڈیکس جاری کردیا ہے۔۔ ان میں سے آٹھ افراد ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ فہرست میں شامل پہلے دو امیرترین افراد کی دولت 700 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس جیسے اداروں کے مالک ایلون مسک 486 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین انسان ہیں۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ رواں سال ختم ہونے تک ان کی آمدنی 500 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ بیزوس کی کل دولت 250 ارب ڈالر ہے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں، ان کی کل مالیت 219 اربڈالر ہے۔

اوریکل کمپنی کے بانی لیری ایلیسن 193 بلین ڈالر کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایل وی ایم ایچ کے فرانسیسی ارب پتی برنارڈ ارنالٹ 179 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح امریکی صنعت کار لیری پیج اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 174 بلین ڈالر اور 165 بلین ڈالر کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ گوگل کے شریک بانی سرگے برن 164 بلین ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

نویں پوزیشن پر مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر 157 بلین ڈالر کے ساتھ براجمان ہیں۔ دسویں نمبر پر امریکی بزنس ٹائیکون وارن بفیٹ 143 بلین ڈالر کے ساتھ ہیں۔

پاکستان