اہم ترین

پاکستان امریکا تک مار کرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے، امریکی انکشاف

امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے عہدیدار جان فائنر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے جس سے وہ اسے جنوبی ایشیا سے باہر بشمول امریکا کے اندر تک اہداف کو نشانہ بنا سکے گا۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ وائس آف امریکا کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک کارنیگی انڈاؤمنٹ فار پیس انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کے دوران جان فائنر نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے۔

جان فائنر نے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ میزائل سسٹم سے ناصرف جنوبی ایشیا بلکہ امریکا کے اندر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان جلد ہی راکٹ موٹرز بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے گا۔

امریکی عہدیدار کی جانب سے اس قسم کی گفتگو اس وقت کی گئی ہے جب امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک ایک ریاستی ادارے سمیت کئی اداروں اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگائی ہیں۔

پاکستان