روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یورپ کا کوئی بھی فضائی دفاعی نظام روسی سپر سونک اوریشنک میزائل کو نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماہرین کو شک ہو تو وہ تکنیکی تجربہ کر سکتے ہیں ۔
چند ہفتے قبل روس نے یوکرین پر اوریشنک میزائل سے حملہ کیا تھا جس کی ویڈیو نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی پریس کانفرنس میں اپنے مہلک ترین اور سب سے زیادہ تباہ کن اوریشنک میزائل کے بارے میں بڑا دعوی کیا ہے۔
پوتن نے اوریشنک میزائل کو مکمل طور پر نئی قسم کا ہتھیار قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس میزائل کو روکنا بالکل ناممکن ہے ۔
روس کے صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت یورپ میں تعینات کوئی بھی فضائی دفاعی نظام روس کے مہلک ترین میزائل کو نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماہرین کو شک ہو تو وہ تکنیکی تجربہ کر سکتے ہیں ۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ اوریشنک میزائل پچھلے روسی ڈیزائنز کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جنہیں حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پوتن نے مغربی فضائی دفاع کی کامیابی کے امکانات کو صفر قرار دیا ۔ اوریشنک میزائل کی صلاحیتوں پر شک کرنے والے مغربی ماہرین کے جواب میں انہوں نے اسے “21 ویں صدی کا ہائی ٹیک شاہکار قراردیا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ اگر مغربی دفاعی ماہرین کو لگتا ہے کہ اوریشنک کو روکا جا سکتا ہے ، تو انہیں ہمارے سامنے اور خاص طور پر امریکہ کے سامنے ایک تکنیکی تجربہ تجویز کرنا چاہیے ۔ انہیں ایک ہدف دیں ، فرض کریں کہ کیف میں اور ان سے کہیں کہ وہ اپنے فضائی دفاعی نظام کو اسی سمت میں مرکوز کریں اور ہم اس پر اوریشنکس کے ساتھ حملہ کریں گے ۔ اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ہوتا ہے ۔











