اہم ترین

بھول بھلیاں کے سیکوئل سے ‘مجھے نکال دیا گیا…’: اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار نے اپنے کیریئر میں اب تک ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایکشن اوتار سے ہی نہیں بلکہ اپنے مزاحیہ کرداروں سے بھی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ اداکار کی 2007 میں ہارر کامیڈی فلم ‘بھول بھلیاں’ ریلیز ہوئی جو بلاک بسٹر رہی اور بعد میں کلاسک بن گئی۔ اس کے بعد ‘بھول بھولیا’ کے دو سیکوئل بھی بنائے گئے۔ تاہم، دونوں سیکوئلز میں اکشے کی جگہ کارتک آریان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اکشے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ‘بھول بھولیا’ فرنچائز چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم اسکائی فورس کی تشہیر کے لئے دیئے گئے انٹرویو کے دوران مداحوں کے کچھ سوالات کے جوابات دیے۔ ایک مداح نے ان سے بھول بھلیاں 2 اور 3 میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو اداکار نے اپنےمخصوص انداز میں کہا کہ ، ’’بیٹا، مجھے نکل دیا تھا۔ بس یہی ہے۔”

اکشے نے کہا کہ جب ہم نے ہیرا پھیری شروع کی تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ اتنی مقبول ہو جائے گی۔ بابو بھیا، راجو اور شیام لازوال کردار بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا ‘ہیرا پھیری 3’ کے بارے میں کہا کہ وہ ہیرا پھیری 3 کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس پر کام اسی سال شروع ہو جائے گا۔

پاکستان