اہم ترین

مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے: بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی سالانہ روایتی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر اور ویدیوز شیئر کیں۔انہوں نے لکھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ‘ میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی میری والدہ کے لیے بہت معنی رکھتی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ پریئر بریک فاسٹ میں اس روایت کو جاری رکھ رہا ہوں۔

پاکستان