پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران لاہور میں اسکولوں کی اوقات کار بدل دیئے گئے۔
رواں ماہ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے۔ جس کے میچز کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔
لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک شیڈولڈ ہیں۔ تمام پی ایس ایل میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔
میچز کو مدنظر رکتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجا نے لاہور میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ہیں۔ نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ، شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ اور فیروز پور روڈ میں قائم اسکولوں پر ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق مخصوص علاقوں میں اسکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔