اہم ترین

ٹرمپ کا کرپٹو پر بڑا داؤ: بٹ کوائن اور ایتھریم ای ٹی ایف لانچنگ کی تیاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرپٹوکرنسیز کا بڑا حامی سمجھا جاتا ہے۔ اس شعبے میں ان کی کمپنی نے بڑا سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے سب سے مقبول کرپٹو کرنسیز بٹ کوائن اور ایتھیریم میں سرمایہ کاری کے لیے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ لانچ کرنے کی تیاری کی ہے۔ اس کے لیے امریکا کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے منظوری مانگی گئی ہے۔

اس سے پہلے بلیک راک سمیت کچھ بڑی سرمایہ کاری فرموں نے اسپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ لانچ کیے ہیں۔

بلیک راک آئی شیئر بٹ کوائن اور ایتھیریم میں سرمایہ کاری کے لیے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ میں 72 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہے۔

امریکی سرمایہ کاری فرم مارننگ اسٹار کے ای ٹی ایف اینالسٹ برائن آرمر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کسی نئی فرم کے لیے چیلنج ہوگا۔ اس مارکیٹ میں صرف چہرے یا برانڈ کے ذریعے جگہ بنائی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ میڈیا ایڈ ٹیکنالوجی کمپنی نے اب تک نئے بٹ کوائن اور ایتھیریم ای ٹی ایف کے لیے فائلنگ میں تجویز کردہ فیس کی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

گزشتہ ماہ ٹرمپ میڈیا ایڈ ٹیکنالوجی کمپنی نے بٹ کوائن میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان