اہم ترین

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑا نہیں، وقفہ لیا تھا: حمزہ علی عباسی

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا تھا، ان کی بات کو غلط سمجھا گیا، انہوں نے مذہب کو سمجھنے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔

معروف صحافی منصور علی خان کے پوڈ کاسٹ میں حمزہ علی عباسی کہا کہ وہ 2014 کے قریب پی ٹی آئی کے قریب ہوئے، ان کا ایک مقصد عمران خان کا وزیر اعظم بننے تک ساتھ دینا بھی تھا۔عمران خان ان سے نہیں بلکہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشورے مانگا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملکی حالات بہتر ہوئے لیکن کچھ چیزیں غلط بھی ہوئیں۔اپریل 2022 میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز نے غلطیاں کیں۔9 مئی کا واقعہ غلط تھا، اس سے قبل 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا مارچ بھی غلط تھا۔

شوبز سے دوری پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ شوبز سے دوری سے متعلق ان کی ویڈیو کو مکمل سنا نہیں گیا اور اگلے روز پورے میڈیا نے یہ ہیڈلائنز لگائیں کہ حمزہ علی عباسی نے مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا تھا، ان کی بات کو غلط سمجھا گیا، انہوں نے مذہب کو سمجھنے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔

پاکستان